بجلی کی عدم دستیابی

گاندربل//گاندربل کے کئی مضافاتی علاقوں میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی کی ابتر صورتحال پر مقامی آبادی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔گاندربل سے 15 کلومیٹر دور واقع علاقے واکورہ،بٹہ وینہ ،ززنہ،ڈب،نارائن باغ،بٹہ پورہ اور ربہ تار میں پچھلے کئی روز سے سے بجلی کی ناقص اور ابتر صورتحال کے باعث مقامی آبادی میں غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے کئی روز سے افطار اور سحری کے اوقات میں بھی ان علاقوں میں شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین انتہائی پریشان ہیں۔موجودہ حالات میں محکمہ بجلی گذشتہ سال مرتب کئے گئے شیڈول کے مطابق ہی ابھی بجلی سپلائی فراہم کی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔