گاندربل+ٹنگمرگ// گاندربل صفاپورہ شاہراہ اور مازہامہ ماگام میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ گاندربل صفاپورہ شاہراہ پرگوجری محلہ کھرانیہامہ کے باشندوں نے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف دھرنا دیا۔گوجری محلہ کھرانیہامہ سے آئے درجنوں افراد نے لارسن کے مقام پر گاندربل صفاپورہ شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود کی اورپانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج میں شامل افراد نے کہاکہ وہ پچھلے دس روز سے زائد عرصہ سے پانی اور بجلی کی ابتر صورتحال کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوگئے۔سرینگرگلمرگ شاہراہ پر اُس وقت سوموار کو ٹریفک کی نقل وحرکت مسدود ہو کر رہ گئی جب مازہامہ ٹنگمرگ میں پانی کی قلت کے خلاف خالی مٹکے لیکر خواتین نے احتجاجی دھرنا دیا ۔احتجاجی خواتین نے ہاتھوں میں خالی مٹکے اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ‘ کے خلاف نعرہ بازی کررہی تھیں ۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ’پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ‘ اْنہیں پینے کا پانی فراہم کرنے میں بر ی طرح ناکام ہوگیا ہے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ اْن کے علاقے میں پانی کی قلت کوئی نیا واقع نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ تو برسوں پرانا ہے۔متعلقہ حکام کو کئی بار اس کے بارے میں مطلع کرنے کے باوجود اْن کا مسئلہ حل نہیں کیا جارہا ہے۔
بجلی کی عدم دستیابی اورپانی کی قلت
![](https://kashmiruzma.net/wp-content/uploads/2019/01/8be0f51b-cb81-4134-9766-be65cb850d72.jpg?x37787)