بجلی کی عدم دستیابی ، شالٹینگ اور سنگرامہ میں احتجاجی مظاہرے

بارہمولہ/فیاض بخاری/ شالیٹنگ شیری نارواو بارہمولہ میں خواتین نے سوموار کو بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف سرینگر مظفرآباد شاہرہ پر پٹرول پمپ کے نزدیک احتجاجی مظاہرے کئے۔احتجاجی خواتین نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا بجلی ٹرنسفارمر کچھ روز قبل خراب ہوا تھا جس کے بعد ٹرانسفارمر کو مرمت کے بعد پھر سے نصب کیا گیا تھا تاہم وہ پھر سے خراب ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی گزشتہ سے ہفتے سے برقی رو سے محروم ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خراب ٹرانسفارمر کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوںکو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس دوران ایس ایچ او شیری جائے واقع پر پہنچے اور احتجاجی خواتین کو یقین دلایا کہ معاملہ کوا علیٰ حکام تک پہنچائیں گے جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوئیں۔اس دوران سنگرامہ بارہمولہ کے لوگوں نے بھی سوموار کو بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔احتجاجی لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر چند روزقبل خراب ہوا تھاجس کو مرمت کرنے کیلئے ورکشاپ لیا گیا تاہم ابھی تک واپس نہیں لایا گیا جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں گھپ اندھیرا چھایا رہتا ہے ۔