بجلی کی عدم دستیابی،گگن گیر میں دھرنا

کنگن// گگن گیر سونہ مرگ میں لوگوںنے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس کے نتیجے میں ایک گھنٹے تک سرینگر لیہ شاہراہ پر گاڑ یوں کی آمدو رفت مسدود ہوکر ر ہ گئی۔دھرنا پر بیٹھے لوگوں نے کہا کہ گگن گیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی شیڈول کے مطابق فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث مقامی آبادی کو سحری اور افطار کے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس دوران ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سید عارف بخاری نے جائے وقوع پر پہنچ کراحتجاجی صارفین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل محکمہ بجلی کی نوٹس میں لائے جائیں گے جس کے بعد دھرنا پر امن طور ختم کیا گیا۔