سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں اوروزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کی صوبہ کشمیر میں تیز تر عمل آوری کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سکیمیں صوبے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں، جن سے نہ صرف بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اِضافہ ہوگا بلکہ اس سے ترسیلی و تقسیم کاری نقصانات بھی کم ہوں گے ۔مشیر موصوف نے یہ ہدایات بجلی شعبے میں اِصلاحات اور مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کے دوران دیں۔فی الوقت جن سکیموں پر کام جاری ہے اُن میںریسٹرکچرڈا یسلیٹیڈپاور ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمس پروگرام (R-APDRP)، انٹگریٹیڈپاور ڈیولپمنٹ سکیم(IPPS) ،د ین دیال اوھپادیائے گرام جیو تی یوجنا (DUGJY) ، وزیر اعظم ترقیاقی پیکیج (PMDP) اربن ، گیس ایسو لیٹیڈ سسٹمز (GIS) شامل ہیں ۔جاری سکیموں پر جائزہ لیتے ہوئے مشیر موصوف نے ان کی پیش رفت میں مفاد عامہ کے لئے سرعت لانے پر زور دیا۔ اُنہو ںنے کہا کہ اَفسروں کو باقاعدگی سے میٹنگیں منعقد کر کے اِن سکیموں کی تکمیل میں حائل رُکاوٹوں کو دور کر نا چاہیئے تاکہ یہ سکیمیں مقررہ مدت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔اُنہوں نے اَفسروں کو دستیاب ذرائع خاص منصفانہ استعمال کرنے کے لئے کہا تاکہ ایک با اعتماد تقسیم کاری بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جاسکے۔اُنہوں نے صوبائی اور ضلع سطحوں پر بجلی ٹرانسفارمروں کے ورکشاپوں کے قیام کی ضرورت پر زو ردیتے ہوئے مشیر موصوف نے اَفسروں کو اِن ورکشاپوں میں تیز ترتکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ ناکاری ٹرانسفارمروں کی مرمت کا کام بروقت مکمل کیا جاسکے۔اُنہوں نے بجلی کی چوری پر قدغن لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ او رمحکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ جموں صوبے کے افسران نے میٹنگ میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر ( تقسیم کاری ) کے پی ڈی سی ایل نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں پر جاری پیش رفت سے متعلق ایک مفصل پرزنٹیشن پیش کی اور اِن کی تکمیل کی مقررہ مدت کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی۔