بجلی کی تر سیلی لائنیں پائپو ں پر آویزاں ہونے سے حادثہ | 1بھینس لقمہ اجل ،شہری زخمی،معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سلواہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی تاریں بجلی کے پختہ کھمبوں کے بجائے پانی سپلائی کرنے کیلئے استعمال ہونے والی پائپوں کے ساتھ باندھی گئی ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ روز ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک بھینس موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ ایک عام شہری زخمی ہو گیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق سلواہ علاقہ میں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے ترسیلی لائنوں کیلئے کھمبوں کے بجائے پاپئیں استعمال کی گئی ہیں جس کی وجہ سے عام شہروں کو جہاں خطرے کا سامنا ہے وہائیں گزشتہ روز محمد صادق ولد فاروق احمد نامی ایک مقامی شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ اسکی ایک بھینس موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دیہات میں سپلائی نظام کو معیاری نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ مویشیوں کی زندگیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں ہوئے نقصان کا معاوضہ دینے کیساتھ ساتھ محکمہ کے ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔