بجلی کامنصفانہ استعمال کریں بہتر سپلائی کا وعدہ کرتا ہوں:صوبائی کمشنر

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیروجے کمار بدوھوری نے بدھ کے روز بتایا کہ لوگوں کو بجلی کا منصفانہ استعمال کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ’میں سپلائی میں بہتری کا وعدہ کرتا ہوں‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں سمیت ترجیحی تنصیبات کے لیے بجلی کی فراہمی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ اگر صارفین بجلی کا درست استعمال کریں تو حکام بجلی کی کٹوتی کو مزید کم کر ے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہسپتالوں سمیت ترجیحی تنصیبات کے لیے بجلی کی فراہمی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔بدھوری نے بتایا کہ’آپ اس موسم سرما میں بجلی کی بہتر فراہمی دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ اگر صارفین بجلی کا استعمال عقلمندی سے کرتے ہیں تو کٹوتی کو مزید کم کیا جائے گا‘۔انہوں نے کہا کہ’ہسپتالوں میں گرمی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ضرورت کے مطابق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنریٹر بھی دستیاب رکھے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بجلی کا درست استعمال کرنا چاہئے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ وہ لوگ جو فلیٹ ریٹ حاصل کرتے ہیں لیکن ماہانہ فیس ادا نہیں کرتے ہیں وہ میٹر والے علاقوں میں صارفین کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں جو وقت پر فیس ادا کر رہے ہیں۔