جاوید اقبال
مینڈھر // گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھار گلون کے قریب راستے پر محکمہ بجلی کی جانب سے نصب کیاگیا بجلی ٹرانسفارمر سکول جانے والے طلباء کیساتھ ساتھ عام صارفین کیلئے خطر ے کا باعث بنا ہوا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین راستوں کے درمیان نصب بجلی ٹرانسفارمر کے ارد گرد نہ ہی کوئی تار بندی کی گئی ہے اور ہی ہی حفاظتی دیوار بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے راستے سے گزرنے والے بچوں کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو ہمیشہ خطرہ رہتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بجلی ٹرانسفارمر کی تار بندی کی جائے تاکہ عام لوگ و دیگر جاندار اس سے محفوظ رہ سکیں ۔