بجلی ٹرانسفارمر پھر خراب | زنڈفرن بارہمولہ کی آبادی گھپ اندھیرے میں

 بارہمولہ// زنڈفرن بارہمولہ میں نصب ایک بجلی ٹرنسفارمر ایک مرتبہ پھر خراب ہوگیا جس کے نتیجے میں مقامی آبادی گزشتہ کئی روزسے بجلی سے محروم ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سردیوں کے ان ایام میں سخت تکلیف کا سامنا ہے ۔ ایک مقامی شہری اعجاز احمد نے بتایا کہ زم زم پورہ زنڈفرن میں نصب ایک 100کے وی بجلی ٹرانسفارمر چند روز قبل خراب ہوا تھا جس کو بعد میں مرمت کرکے واپس لایا گیا تاہم صرف تین روز بعد ہی ٹرانسفارمردوبارہ جل گیا جس کے نتیجے میںبستی گھپ اندھرے میں ہیں۔لوگوں کے مطابق یہ ٹرانسفامر با ر بار جل جاتا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے ۔انہو ںنے محکمہ پی ڈی ڈی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گائوں میںایک موزون اور مناسب ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔