بجلی ٹرانسفارمر خراب | کرمبہورہ راجواڑ بجلی سے محروم

کپوارہ//راجواڑ ہندوارہ کے کرمبہورہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بجلی سپلائی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں رمضان کے مقدس مہینے میں عوام مشکلات سے دوچار ہے ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنی بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ ایک ہفتہ قبل کرمبہورہ کا بجلی ٹرانسفار مر خراب ہو گیا جس کے بعد لوگو ں نے معاملہ محکمہ کے اہلکارو ں کی نو ٹس میں لایا لیکن صارفین کے مطابق محکمہ نے خراب پڑے ٹرانسفار مر کو ٹھیک کرنے کے لئے ورکشاپ میں پہنچانے سے صاف انکار کیا اورٹرانسفارمر ورکشاپ پہنچانے کے لئے پیسوں کا مطالبہ کیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ہفتہ سے ایک مقامی شہری کے صحن میں پڑا ہے۔ انہو ں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں مداخلت کریں۔