بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ میں 4 بار خراب

اوڑی//بونیار اوڑی کے منزگام اے کی آبادی بجلی ٹرانسفارمر باربار خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے گھپ اندھیرے میںہیں جس کی وجہ سے علاقے میں رہائش پذیر آبادی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق 24 جنوری کو اْن کے علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوا جسے محکمہ بجلی نے 15 دن بعد مرمت کر کے واپس نصب کیا مگر ٹرانسفارمر 5 دن چلنے کے بعد پھر خراب ہو گیا جسے دوبارہ مرمت کے لئے ورکشاپ منتقل کیا گیا اور 2 دن بعد پھر واپس لایا گیا اور اْسی روز ٹرانسفارمر پھر خراب ہو گیا۔لوگوں نے بتایا کہ 15 فروری کو ٹرانسفارمر کو دوبارہ مرمت کیلئے لایا گیامگر چند گھنٹے چلنے کے بعد ٹرانسفامر دوبارہ خراب ہو گیا ۔