بجلی ٹرانسفارمربار بار خراب بُرن پٹن کے صارفین بجلی محکمہ پر برہم

 فیاض بخاری

بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے بُرن علاقے کے مکینوں نے بجلی ٹرانسفارمرکی مسلسل خرابی پر محکمہ بجلی کے خلاف سخت ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بستی میں نصب ٹرانسفارمر با ر بار جل جاتا ہے لیکن پی ڈی ڈی انہیں متبادل ٹرانسفارمر فراہم نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار انہوں نے متعلقہ محکمہ کو مطلع کیا لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ایک مقامی شہری ریاض احمد نے بتایا کہ ٹرانسفارمر کی بار بار خرابی نے گاؤں کو گھپ اندھرے میں ڈبو دیا ہے جس کے نتیجے میں مقا می آبادی کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا گرچہ محکمہ کی طرف سے کئی بار ٹرانسفارمرکی مرمت کی گئی لیکن ٹرانسفارمر ٹھیک ہونے کے بعد پھر جل گیا جس سے گائوںمسلسل گھپ اندھرے میں ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امید ہے حکام اپنا وعدہ پورا کریں گے اورلوگوں کو مزید تکلیف سے بچنے کیلئے اس مسئلے کو جلد حل کریں گے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ادھر تحصیلدار پٹن نے صارفین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسئلہ کو جلد حل کریں گے ۔