بجلی لائن کی زد میں آکر بھینس ہلاک

مینڈھر// مینڈھر کے علا قہ سخی میدان میں بجلی کی تا ر گر نے سے ایک بھینس ہلاک ہو گئی جس کے بعدمقامی لو گو ں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیااور مینڈھر تا پو نچھ سڑ ک کو دو گھنٹو ں تک بند رکھا ۔ اس دوران سکولی بچے اور عام مسافر بر ی طر ح پر یشان ہو ئے ۔مینڈھر کے علا قہ سخی مید ان میں خالق حسین ولد خا دم حسین سکنہ سخی میدان کی بھینس بجلی کی تا ر گر نے سے ہلا ک ہو گئی جس کے بعد مقامی لو گو ں نے مینڈھر تا پو نچھ سڑ ک کو ٹر یفک کی آمد ورفت کے لئے بند کر کے محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی علا قہ میںبجلی کی تا ر گر نے سے ایک بھینس ہلا ک ہوئی تھی لیکن پھر بھی محکمہ کے ملا زمین نے بجلی کی تاروں کو ٹھیک نہیں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ علا قہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں بہت بو سید ہ ہو چکی ہیں اور کبھی بھی گرسکتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ ترسیلی لائنیں انسانی جانوں کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ انہو ں نے الز ام لگا تے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کے ملا زمین اس جانب کو ئی بھی دھیان نہیں دے ر ہے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے انچارج ایس ایچ او مینڈھر جا وید منہاس موقعہ پر پہنچے اور مظاہر ین سے بات چیت کی ۔ انہو ں نے مظا ہر ین کو یقین دلا یا کہ پو لیس محکمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے گی جس پر انہوںنے احتجاج ختم کیا ۔