جموں//پرنسپل سیکریٹری بجلی اوراطلاعات روہت کنسل نے منی سیکرٹریٹ میں گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع میں محکمہ بجلی کے کام کا ج کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل کشمیر اعجاز احمد ، ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال ،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، سیکرٹری ٹیکنیکل بشیر احمد ڈار ، سی ای تقسیم کاری اعجاز احمد ڈار، سی ای ٹرانسمیشن حشمت قاضی ن، سی ای پروجیکٹس جاوید یوسف اور سی ای (لوڈ ڈسپیچ ایم وائی بابا ، ایم ڈی پی ڈی سی ، ایس ای او اینڈ ایم سرکل گاندربل کے علاوہ پی ڈی ڈی کے مختلف وِنگوں کے ایگزیکٹیو انجینئروں نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ پرنسپل سیکریٹری کو دونوں اضلاع میں بجلی شعبے کے اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت جاری پروجیکٹوں پرکام کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی گئی۔اُنہو ں نے کہا کہ محکمہ بجلی ایک اہم شعبہ ہے ۔حکومت اس کی طرف توجہ مرکو ز کر رہی ہے ۔ محکمہ کے کام کاج میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے کہا اور انہیں انتباہ کیا کہ اس ضمن میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔میٹنگ میں اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں ، 11کے وی ریپورہ فیڈر ، 11کے وی سالورہ فیڈرکوعلاحدہ کرنے اور بٹونی میں 33/11کے وی رسیونگ سٹیشن اور 33کے وی لائن تعمیر اور نصب کرنے پر جاری پیش رفت کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔
ان پروجیکٹوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ جموںوکشمیر میں بجلی صورتحال بہتر بنانے کے لے معقول بنیاد ی ڈھانچے کی تشکیل دی گئی اور کہا کہ ان پروجیکٹوں سے دونوں اضلاع میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر ہوگا۔اُنہوںنے متعلقہ انجینئروں کو پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیتے رہنے کے لئے کہا تاکہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔مختلف سکیموں پر کام کی پیش رفت جائزہ لینے کے دوران پرنسپل سیکرٹری کو بتایا کہ دونوں اضلاع میں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں پر کام تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ روہت کنسل نے صارفین کو بروقت بل کی فراہمی پر زور دیا اور متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اپنے کاموں کو زیادہ سے زیادہ حد تک بجلی سے چلنے کے لئے جاری رکھیں اور ایگزیکٹو انجینئروں سے تاکید کی کہ صارفین کے استعمال اور ضرورت کے مطابق بوجھ کے معاہدے کو حقیقت پسندانہ اعداد و شمار پر لایا جائے۔ تاکہ اضلاع میں چوبیس گھنٹے بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔روہت کنسل نے صارفین کو بروقت بجلی بل کی فراہمی پر زور دیا اور متعلقہ افسروں کو بجلی کی چوری پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کر نے کی ہدایت دی ۔بجلی کے بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے دونوں اضلاع میں بجلی کی چوری اور ہیٹروں وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے مہم چلا کر اس نوعیت کے ہیٹروں کو ضبط کرنے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔
اس ضمن میں دونوں اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنر وں سے محکمہ کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لئے کہا اور اس نوعیت کے بجلی آلات کی تیاری اور تجاری میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری نے دونوں اضلاع میں ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپوں کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ ورکشاپس کی مرمت کی گنجائش کو بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ ناقص ٹرانسفارمر وں کی کم سے کم مدت کے اندر مرمت یقینی بنائی جاسکے۔ا س موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے کام کا جائزہ لیاور متعلقہ حکام کو جاری پروجیکٹوں پر کام سرعت سے کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ضلع انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل قائم کر کے پروجیکٹوں میں درپیش رُکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی ۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے کنگن میں 105میگاوارٹ بلا سندھ پن بجلی پروجیکٹ پر جاری کام کابھی معائینہ کیا ۔انہوں نے نے متعلقہ حکام کو لگن اور تند ہی سے کام کرنے کے لئے کہاتاکہ پروجیکٹ پر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوسکے۔