بجلی شارٹ سرکٹ سے رہائشی مکان تباہ

رمیش کیسر

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے بریری گائوں میں گزشتہ روز بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک بیوہ خاتون کا رہائشی مکان تباہ ہوگیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب سب ڈویژن کے بریری گائوں میں وینا دیوی زوجہ مرحوم پرشوتم لال کے رہائشی گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تاہم اہل خانہ دوسرے گھر میں سو رہے تھے ۔آگ لگنے کی وجہ سے مکان میں رکھا گیا گھریلو ساز و سامان پوری طرح سے جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا ۔اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور محکمہ مال کی ایک ٹیم نے موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ بھی درج کرلیاگیا ۔