بجلی بحالی کیلئے بھدرواہ کے صارفین سراپا احتجاج

بھدرواہ //کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں بجلی بحال کرنے کے دعوں کے بیچ منگل کے روز بھدررواہ کی عوام نے قصبہ میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی سپلائی متاثر رہنے کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کیا۔منگل کے روز بعد دوپہر مقامی لوگ تکیہ چوک اور سیری بازار میں اکٹھا ہوئے اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کی شکایت ہے کہ قصبہ میں بجلی کی سپلائی ابھی تک بحال نہیں کی گئی ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو احتجاج کے سوا کوئی متبادل نہیں رہا ہے۔مظاہرین کی یہ بھی شکایت ہے کہ قصبہ میں بجلی سپلائی بحال کرنے کیلئے سست رویہ سے کام کیا جا رہا ہے۔ایک مظاہرین مشتاق چوہان نے کہا کہ پوراخطہ گُذشتہ سات دنوں سے گھپ اندھیرے میں ہے،حالانکہ گُذشتہ چار دنوں سے موسم خوشگوار ہے تاہم محکمہ پی ڈی ڈی بجلی سپلائی بحال کرنے میں نا کام رہی ہے، جس سے ہماری زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ایڈ وکیٹ محمد ماجد ملک نے بھی انتظامیہ پر بجلی کی سلائی بحال کرنے میں سست روی سے کام لینے کی سخت تنقید کی ہے۔مظاہرین نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے وادی چناب کے مسائل کی طرف فوری توجہ دینے اور قصور واروں اہلکاروں کے خلاف سنگین کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین نے مزید کہا کہ بجلی کی سپلائی متاثر وہنے سے قصبہ کے اے ٹی ایم بھی بند ہو گئے ہیں ،جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہون نے متنبہ کیا ہے کہا گر انکے مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا ،تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیں گے۔