گول// لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک گول ۔رام بن سڑک کو بند کر دیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنچایت فمروٹ میں عوام بجلی اور پانی کے لئے ترس رہے ہیں ۔ ان لوگوں کا الزام ہے کہ نہ محکمہ ان مسائل کی طرف توجہ دیتا ہے اور نہ ہی انتظامیہ ان مسائل کے سدبا ب کے لئے کوئی عملی کام کرتے ہیں،فقط یقین دہانیوں سے ہی کام چلاتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہ برف پگھلا کر ہم پانی پیتے ہیں جبکہ ہمارے موبائل بھی بند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم کیسے رابطہ کر سکیں گے؟ اور انتظامیہ تک ہم کیسے اپنی آواز کو پہنچائیں ۔ انہوں نے سنگلدان بازار میں کئی گھنٹوں تک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کو مسدود کر رکھا اور کہا کہ اگر ایک دو دن کے اندر اندر ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے ہم پھر سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھیں گے ۔ وہیں نائب تحصیلدار سنگلدان نے اس سلسلے میں کہا کہ مظاہرین کے مسائل ایک دو دن کے اندر اندر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ آفیسران اور ملازمین کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور ہم علاقے میں جا کر عوامی مسائل کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے ایک یاداشت بھی موصول ہواہے جو اعلیٰ حکام کو بھیجا جا رہا ہے ۔