بجبہاڑہ میں ٹھیکیدار کو گولی مار دی گئی

اننت ناگ // بجبہاڑہ میں ایک ٹھیکیدار کو مشتبہ جنگجوئوں نے گولیاں ماردیں ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔54سالہ ٹھیکیدار عبدالقیوم پنڈت ولد غلام محی الدین پنڈت پر مشتبہ جنگجوئوں نے شام دیر گئے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں ایک گولی اسکی دائیں ٹانگ میں جالگی اور وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک سیاسی پارٹی کا حمایتی بھی ہے۔ادھر نائد گام پنجورہ شوپیان میں فورسز کو اس وقت ہوای فائرنگ کرنا پڑی جب پولنگ بوتھ کا معائنہ کرنے کے دوران فورسز پر پتھرائو کیا گیا۔اس موقعہ پر شلنگ بھی کی گئی۔