بجبہاڑہ میں ٹرنچ کی کھدائی کے دوران ایک مزدور از جان دو دیگر شدید زخمی

سری نگر// جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ کے کھرم علاقے میں پیر کے روز ایک ٹرنچ کھسکنے سے ایک مزدور کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے کھرم علاقے میں پیر کی دوپہر کو تین مزدور ایک ٹرنچ کھود رہے تھے کہ اچانک اس کا ایک حصہ کھسک کر ان پر گر گیا جس کے نتیجے میں تینوں مزدور شدید زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں مزدوروں کو فوری طور پر پبلک ہیلتھ سینٹر سری گفوارہ منتقل کیا گیا جہاں ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔