بجبہاڑہ میں ملی ٹینٹ گرفتار

اننت ناگ // حسن پورہ بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ناکہ چیکنگ کے دوران فورسز نے ایک نوجوان کو مشکوک حرکات دیکھ کر حراست میں لیا اور بعد میں اسکی تحویل سے اسلحہ بھی بر آمد کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لشکر کا مقامی ملی ٹینٹ ہے تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔