بجبہاڑہ میں غر قآب بچی کی لاش 103روز بعد بر آمد

اننت ناگ//بجہبارڈہ مرہامہ میں 16جون کو دریائے جہلم میں غرق آب ہوئی 13سالہ کمسن لڑکی کی لاش پیر کو دریا سے بر آمد کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق13سالہ نگہت جان اپنی ماں کے ہمراہ 16جون کو گائوں سے گذرنے والی ندی کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی جس دوران وہ پانی میں اچانک گر گئی جس کے بعد ماں نے بچی کو بچانے کے لئے ندی میں چھلانگ لگائی ، تاہم اس بیچ دونوں ماں بیٹی غرق آب ہوگئیں ،اگر چہ ماں کی نعش اُسی دن دریا سے برآمد کی گئی تاہم بیٹی کی نعش باز یاب نہیں ہو پائی تھی ،اورسوموار کو 103روز کے بعد ندی سے ریت نکالنے کے دوران بچی کی بوسیدہ لاش بر آمد ہوئی ۔