اننت ناگ//پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ڈگری کالج بجبہاڑہ سے وابستہ طلاب نے ریلی نکالی اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ڈگری کالج سے وابستہ طلاب جس میں لڑکیاں بھی شامل تھیں،نے کالج سے ایک ریلی نکالی ۔انہوںنے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ریلی جب سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے آبائی علاقہ زیر پورہ پہنچی تو یہاں پہلے سے ہی موجود پولیس اہلکاروں کے سبب طلاب پُر امن طور منتشر ہوئے اور ریلی اختتام کو پہنچی۔
بجبہاڑہ میں طلاب کی ریلی
