بجبہاڑہ میں دلخراش ریل حادثہ

 بجبہاڑہ//جنوبی قصبہ بجبہاڑ میں پیر کو اُس وقت ایک المناک ریل حادثے میں31سالہ شہری کی موقعے پر ہی موت ہوگئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ 31 سالہ مدثر احمد ماگرے ولد حبیب اللہ ساکنہ اچھہ بل اننت ناگ تیز رفتار ریل گاڑی کی زد میں آگیا،جسکی وجہ سے اْسکی موت موقعے پر ہی موت ہوگئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔