بجبہاڑہ میں جاں بحق جنگجو آبائی علاقہ ترال میں سپرد لحد

ترال// بجبہاڑہ اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جیش کمانڈر فیاض احمد ٹھوکر ولد بشیر احمد ٹھوکر ساکن پانزوکو اپنے آبائی علاقے میں سپرد لحدکیا گیا ۔ اُن کی نماز جنازہ میں لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اُن کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔کے این ایس کے مطابق علاقے میں مہلوک جنگجو کے حق میں مکمل ہڑتال رہی ۔ تمام دکانیں اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر مکمل طور بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا ۔