بجبہاڑہ سڑک حادثہ ، 1لقمہ اجل، 2زخمی

عارف بلوچ

اننت ناگ // بجبہاڑہ علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں 1 شخص لقمہ اجل جبکہ 2 دیگر زخمی ہوگئے ۔دونی پورہ سنگم کے نزدیک ٹپر زیر نمبر1190 JK03M-اور بائک زیر نمبر JK15-4617کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میںشامل معراج الدین پرے ولد غلام رسول زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔دیگر دو زخمیوں کی شناخت محمدیاسین پرے ولد بشیر احمد پرے اور وسیم احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکنان سمبل سوناواری بانڈی پورہ ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ۔