بجبہاڑہ اور کوکرناگ میں بجلی اور پانی ندارد

اسلام آباد (اننت ناگ) //بجبہاڑہ اسلام آباد (اننت ناگ )میں بجلی کی آنکھ مچولی اور کوکرناگ میںپانی کی عدم دستیابی سے لوگوںکو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے۔ بجبہارہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا ہے کہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے اور برقی رو کی آنکھ مچولی سے وہ پریشان ہوگئے ہیںاور اگر شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی گئی تو وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔ ادھر کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے عوام پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ سردیوں کے ایام میں پانی کی عدم دستیابی سے وہ گوناگوںمشکلات سے دوچار ہے۔