بجبہاڑہ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سری گفوارہ کے خوشروئی کلاں میں ہفتہ کی رات عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلحتصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہو گیاہے۔ ی
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے کلان میں جھڑپ شروع ہوئی ہے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔
آٸی جی پی کشمیر کے مطابق تصادم آراٸی میں ہلاک ہوٸے عسکریت پسند کی شناخت آٸی ایس جے کے وابستہ فہیم بٹ ساکن کاڈی پورہ اننت ناگ کے طور ہوٸی ہے۔
جنوبی کشمیر میں یہ دن کی تیسری تصادم آرائی ہے۔ اس سے قبل خطے میں دو مسلح تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند مارے گئے تھے۔