بجبہارہ میں فورسز کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف دکانداروں کااحتجاج

سرینگر/جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہارہ میں جمعرات کو دکانداروں نے فورسز کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق دکانداروں نے قصبہ میں دھرنا دیتے ہوئے الزام عاید کیا کہ فورسز نے اُنہیں گذشتہ روز کسی وجہ کے بغیر مارا پیٹا ۔

مظاہرین نے سرینگر۔جموں شاہراہ پر کچھ دیر تک ڈھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار فورسز اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔