سرینگر/جنوبی کشمیر کے بجبہارہ علاقے میں جمعہ کو ہوئی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق چھ جنگجوئوں میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کا کمانڈر آزاد ملک بھی شامل ہے۔
یہ جھڑپ ضلع اننت ناگ میں بجبہارہ علاقے کے سٹکی پورہ، دچھنی پورہ نامی گائوں میں ہوئی ۔
فوج کے ترجمان نے چھ جنگجوئوں کو جاں بحق کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ کی جگہ سے چھ بندوقیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔
ادھر ذرائع نے کہا کہ جاں بحق چھ جنگجوئوں میں آزاد ملک عرف دادا ساکنہ آرونی نامی لشکر کمانڈر بھی شامل ہے۔ دیگر پانچ جاں بحق جنگجو کی شناخت باسط احمد میر ساکنہ کھنہ اننت ناگ، انیس شفیع ساکنہ تکیہ بل بجبہارہ، عاقب احمد ساکنہ واگہ ہامہ، فردوس احمد اور شاہد احمد ساکنہ اونتی پورہ کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ملک اور میر کی میتیں لواحقین کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ باقی چار لاشیں ڈسٹرکت پولیس لائنز اننت ناگ میں رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے رواں برس ماہ جون میں معروف صحافی سید شجاعت بخاری کو جاں بحق کئے جانے کے بعد اس قتل میں آزاد ملک کے ملوث ہونے کا الزام عاید کیا تھا۔