اُمِ زینت
لڑکیوں کو بچپن سے جوانی تک یہی سننا پڑتا ہے کہ یہ کر و،وہ نہ کرو،ایسے بیٹھو ،ویسے اٹھو ،یہ کھاؤ،وہ نہ کھاؤ،موٹی نہ ہونا،کپڑے سینا سیکھو ،گھرداری آنا چاہئے،غرض یہ کہ باتیں ہی باتیں ،ایسے میں لڑکیوں کی اپنی مرضی کیا ہے ؟وہ خود کیا چاہتی ہیں ؟ان حالات میں ہم نو عمر خواتین کو مشورہ دیں گے کہ سب کی نظر میں اچھا بننے کی کوشش ایک تھکا دینے والا اور بیزار کردینے والا عمل ہے ۔ہم آپ کو چند طریقے بتاتے ہیں جن کو بروئے کار لا کر آپ خوش بھی رہی سکتی ہیں اور کامیابی بھی حاصل کرسکتی ہیں ۔
سب سے پہلے تو آپ یہ سوچیں کہ قدرت نے آپکو جیسا بنایا ہے بڑا ہی خوب بنایا ہے ۔ہم اپنی زندگی کا انمول وقت یہ سوچنے میں گزار دیتے ہیں کہ ہم کیسے لگتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ اہم کام بھی دنیا بھی موجود ہیں ،اُن پر توجہ دیں ۔اپنے چہرے اور جسمانی خوبیوں سے نظر ہٹائیں اور نظر نہ آنے والی صلاحیت اور خصوصیات کو محسوس کریں ۔آپ بے اختیار شکر یہ ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
زندگی کا نظر یہ تبدیل کریں : ۔
یہ بات تھوڑی حیران کن اور ناممکن تو محسوس ہوتی ہے لیکن سچ ہے کہ اکثر پریشانیاں صرف رویہ تبدیل کرلینے سے ختم کی جا سکتی ہیں ۔یہ آپکی مرضی پر منحصر ہے کہ آپ اپنا وقت کیسے گزارتی ہیں ۔حالات اور وقت کو استحکام دیتے ہوئے،اپنے اوپر تنقید کرتے ہوئے ،اپنی ناکامی پر آنسو بہاتے ہوئے یا پوری نہ ہونے والی خواہش پر ہاتھ ملتے ہوئے بس فیصلہ کرلیں کہ آپکی زندگی میں آنے والا ہر دن محبت ،صبر اور خوشی سے گزاریں، کبھی منفی جذبات کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں ۔یاد رکھیں یہ زندگی آپکی ہے اس پرآپکو قابو ہونا چاہئے۔کسی کی تنقید آپکو غمگین یا اداس کردے تو اسکا مطلب تو یہی ہوانا کہ آپکو خود سے زیادہ دوسروں کے خیالات پر یقین ہے ۔
سوچ شخصیت کی عکاس ہوتی ہے :۔
آپ اپنے اوپر یقین کیسے کر سکتی ہیں ۔جب آپ یہ ہی نہ سمجھ سکیں کہ آپ جو سوچتی ہیں،جو چاہتی ہیں وہ صحیح ہے یا غلط ۔ہم اکثر اپنے بہترین خیالات کو رد کردیتے ہیں اور دوسروں کے مشورے پر عمل کرنے کیلئے فوری تیار ہوجاتے ہیں ۔ایسا لیول ہوتا ہے ؟کیونکہ آپکو اپنی صلاحیت ،اپنی سوچ پر اعتبار نہیں لیکن دوسروں کی قابلیت قابل بھروسہ محسوس ہوتی ہیں ۔اپنی شخصیت کو اپنا لینے کا پہلا مقام یہی یہ ہے کہ آپ اپنی سوچ اپنے خیالات کی قدر کرنا سیکھ لیں ۔کام ویسے کیجئے جیسے آپ کرنا چاہتی ہیں،ویسے نہیں جیسا رواج ہے ۔ابتداء میں ممکن ہے آپکو محسوس ہو کر اپنی مرضی اور اپنی پسند کے مطابق کام کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا مشکل ہو رہا ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ عادت بن جائے گی۔کوئی بھی کام ،کوئی بھی کوشش ایک دن میں کامیاب نہیں ہو سکتی،مستقل مزاجی سے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
مسکراہٹ :۔
زندگی میں مسکراہٹ کی اہمیت کو کبھی کم نہ سمجھیں،مسکراہٹ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں زندگی گزارنے کا ایک خوبصورت سہارا فراہم کرتی ہے ۔اس سہارے کو اپنا بنائے رکھیں ۔زندگی کی کوئی مشکل ،مشکل نہ رہے گی۔