باگن کوٹ سڑک پسی گرآنے کے باعث بند

محمد بشارت

کوٹرنکہ // ضلع ریاسی کے سب ڈیژون مہور کی تحصیل چسانہ کو باگن کوٹ سے جوڑنے والی سڑک بھاری بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں سڑک پر قائم پل کی دیوار بھی منہدم ہو گئی اور پل آمدو رفت کے قابل نہیں رہا ہے۔مقامی لوگوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ عام عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوے جلد سڑک سے سلایڈنگ ہٹانے کیساتھ ساتھ پل کو آمدو رفت کے قابل بنایا جاے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔