اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے 23سالہ نوجوان کشمیر کے پہلے اور بھارت کے سب سے کم عمر اور پروکارڈ حاصل کیا ہے۔ سبیل نثار شاہ عرف سبیل طاہر ولد نثار احمد شاہ ساکنہ کھرم بجبہاڑہ ضلع اننت ناگ نے چندی گڑھ میں یکم مارچ کو “Sheru Classic” کا اعزاز جیت لیا۔ شیرو کلاسک انٹر نیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ایشیاء اور جنوبی امریکہ کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ چیمپین شپ میں 8کیٹگریاں ہے جن میں 4مردوں اور 4خواتین کیلئے ہیں۔ چنڈی گڑھ کے سیکٹر حال 18میں یکم مارچ کو منعقد ہونے والے اس مقابلے میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سبیل نے مردوں کے مینز کلاسک فیکس میں حصہ لیا جہاں جسم کا وزن لمبائی کے تناسب سے د یکھا جاتا ہے۔اعزاز جیت کے علاوہ سبیل کو 50ہزار روپے نقدی اور مختلف باڈی بلڈنگ کمپنیوں کی سپانسر شپ ملی ہے، تاہم اصل انعام پروکارڈ ہے جو سبیل کیلئے اولمپکس کے دروازے کھیلے گا۔ سبیل نے بتایا کہ پورے دنیا میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک پہنچے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ سبیل نے بتایا کہ باڈی بلڈنگ کو کشمیر میں فن کے طور پر لیا جاتا ہے کیونکہ سارے اسکو سنجیدہ کھیل نہیں مانتے مگر میں اس روایت کو بدلنا چاہتا تھا اور میں اس راہ پر گامزن ہوں۔ سبیل نے بتایا کہ اگر وہ کشمیر میں چند نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہوئے تو میں سمجھوں گا کہ میرا کام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ میں آن لائن کوچ بھی ہوں اور میں ملک اور کشمیر میں نوجوانوں کو باڈی بلڈنگ کے چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بھی بتاتا ہوں۔
باڑی بلڈنگ :اننت ناگ کے 23سالہ نوجوان کوپروکارڈ حاصل
