بانہال کے نزدیک سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل

بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے نزدیک اتوار کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت موقہ پر ہی واقع ہوگئی ہے۔ مہندرا لوڈ کیریئر چیسز نمبر   اتوار کی صبح چار بجے کے قریب بانہال کے شابن باس علاقے میں شاہراہ سے لڑھک کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا اور اس میں سوار ڈرائیور طالب حسین عمر تیس سال ولد عبدالغنی ساکنہ میتراہ رام بن کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔ بانہال پولیس نے ایک کیس نمبر  16/2018زیر دفعہ   279/337/304 رنبیر پینل کوڈ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ واقع کی خبر جب مہلوک کے گھر میتراہ رام بن پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا اوردوپہر بعد پرنم آنکھوں سے طالب حسین کو سپرد خاک کیا گیا ۔