بانہال کے نرتھیال میں ڈھوک نذر آتش

 بانہال // تحصیل پوگل پرستان کے نرتھیال علاقے میں اج صبح رونما ہوئی آگ کی ایک واردات میں ایک کوٹھا نما رہائشی مکان جل کر راکھ  ہوگیا جبکہ اس واقع میں تین بھینیسوں کے بھی جل جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب غلام محی الدین گوجر کے ڈھوک واقع نرتھیال میں آگ کی لپٹیں نمودار ہوئیں اور دیکھتے دیکھتے گھر اور اس سے منسلک گاو خانے کو اپنی لپیٹ میں لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی ازحد کوشش کی لیکن وہ علاقے میں پانی کی قلت کی وجہ سے آگ پر قابو پانے اور مویشیوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے۔ انہوں نے کہا اس واقع میں ایک غریب غلام محی الدین گوجر کی تین بھینسیں جل کر ہلاک ہوگئیں جبکہ گھر میں رکھا گیا ضروریات زندگی کا دیگر سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔