بانہال کے متعدد عازمین حج کؤرلیٹر نہ آنے سے بے چین

 بانہال// بانہال کے کئی عازمین حج کے جمع کئے گئے فارموں کی رسید یا کؤر لیٹر نہ انے کی وجہ سے ان میں سخت تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔ بانہال سے کئی لوگوں نے سفر محمود کیلئے فارم داخل کئے تھے لیکن ابھی تک متعدد حجاج کے فارموں کی رسیدیں موصول نہیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں کئی خدشات اور تشویش کا سامنا ہے۔ محمد یاسین شاہ اور عبدالخالق نائیک نامی عازمین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے بالترتیب چار اور تین سال سے فارم بھر رہے ہیں لیکن اس سال فارم بھرنے کے بعد فارم کو کور لیٹر نہیںآیا ہے جس کی وجہ سے اس کہ ان کا فارم حج آفس پہنچ بھی پائے ہیںیا نہیں، اس بات کی تصدیق نہیں ہو پارہی ہے ۔ انہوں نے کہا تحصیل آفیس بانہال میں انہیں پچھلے ایک ماہ سے آجکل کرنے تالا جا رہا ہے لیکن آج جمعہ تک بھی ان کا کور لیٹر نہیں ایا ہے جس کی وجہ سے قرعہ اندازی میں انے سے پہلے ہی کئی حج فارم غائب ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٓاخری اور متعلقہ تاریخ 26 فروری سے اب تک انہیں آجکل کرکے مسلسل ٹالا جارہا ہے محکمہ کے زمہ دار ان کے فارم کے بارے میں پتہ لگانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے حج اور اوقاف کے ریاستی وزیر اور حج کمیٹی کے منتظمین سے کی ان کے فارموں کا جلد از جلد پتہ چلا جائے یا انہیں پاسپورٹ واپس کئے جائیں تاکہ وہ کوئی متبادل راستہ اختیار کرسکیں۔ انہوں نے کہ کہ ان کے پاسپورٹ تحصیل دفتر بانہال میں حج سے متعلقہ دفتر میں گئے ہیں اور واپس نہیں دیئے جا رہے ہیں جو ان کیلئے ذہنی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔