بانہال کا شہری پی ایس اے کے تحت گرفتار| کوٹ بلوال جیل جموں منتقل

نیوز ڈیسک
بانہال// بانہال سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا یے۔ 

 

پولیس زرائع نے بتایا کہ بانہال پولیس نے محمد ابراہیم گوجر ولد نوریا گوجر ساکنہ کراوہ بانہال کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔

 

محمد ابرہیم گوجر کو سنہ 2017 میں بانہال کے نویگہ ٹنل کے پاس شاستریہ سیما بل (ایس ایس بی) کے اہلکاروں پر ہوئے حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور قریب ایک سال کے بعد وہ ضمانت پر رہا کئے گئے تھے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق محمد ابرہیم کو گرفتار  کرنے کیلئے وزارتِ داخلہ کے محکمہ داخلہ نے سفارشات کی ہیں اور بانہال پولیس کی طرف سے  تفصیلات پر مشتمل  ڈوزئیر یا مثل بناکر اسے ضلع مجسٹریٹ رام بن کو پیش کیا جنہوں نے محمد ابرہیم گوجر پر بپلک سیفٹی ایکٹ  کو لاگو کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پولیس نے بدھ کے روز  ضلع مجسٹریٹ رام بن کے وارنٹ گرفتاری کو عملی جامہ پہنایا اور محمد ابراہیم گوجر ولد نوریا گوجر ساکنہ کراوہ بانہال کو بدھ کی صبح گرفتار کیا گیا۔

 

 پولیس کے حکام نے پی ایس اے کے اطلاق اور گرفتار کرکے کورٹ بلوال جیل جموں بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔