بانہال میں 300سالہ پرانے چنار کو نقصان

بانہال// بانہال کے کسکوٹ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایک 300سالہ چنار کو سخت نقصان پہنچا ۔ یہ واردات منگل اور بدھ کی رات کو پیش آیا ۔ بدھ کی صبح آگ کی خبر پولیس اور فائر سروسز بانہال کو دی گئی اور فائر سروس نے کئی گھنٹوں بعد اس پر قابو پایا تاہم چنار کے تنے کے اندر لگائی گئی آگ کی وجہ سے چنار کو نقصان پہنچا ہے۔ کسکوٹ بانہال کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں موجود چناروں میں عمر کے لحاظ سے اس کا دوسرا مقام ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کی ۔