رام بن//جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے نزدیک ٹی چوک ریلوے کراسنگ پر دو ٹرکوں سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بانہال پولیس نے ٹی چوک ریلوے اسٹیشن کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا،جسکی قیادت ڈی ایس پی دھریج سنگھ کٹوچ اور ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز احمد وانی کر رہے تھے اورجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کودوران چیکنگ ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر PB09X-7727 کو روکنے کا اشارہ کیا گیا ،ٹرک کی تلاشی کے بعد اس میں سے 250 کلو گرام فکی برآمد کی گئی اور ٹرک ڈرائیور شمشیر سنگھ ولد پورن سنگھ ساکنہ کپورتھلہ اور اُسکے ہیلپر ساکنہ جالندھر ،پنجاب کو گرفتار کیا ۔بانہال پولیس نے اس سلسلہ میں زیر ایف آئی آر 20/2018 ایک معاملہ درج کیا۔پولیس نے اس وقاقعہ میں ملوث ٹرک کو بھی ضبط کیا ہے۔ بانہال پولیس نے ہی قومی شاہراہ پر ایک اور ٹرک زیر نمبرHR68-9697سے 50کلو گرام فکی برآمد کی ہے۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور اومکار سنگھ ولد اوتار سنگھ اور کنڈکٹر بندر سنگھ ولد گوربخش سنگھ اور ایک دیگر شخض جسبیر سنگھ ولد انتر سنگھ ساکناں جالندھر کو گرفتار کرکے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر21/2018درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس نے ٹرک کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے دففعہ جات کے تحت ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔