بانہال میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

محمد تسکین

بانہال // فوج کی طرف سے کیپٹن اتل سومرا کی یاد میں سپورٹس سٹیڈیم بانہال میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کونسلر بانہال امتیاز احمد کھانڈے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جبکہ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس اور فوج کے افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں سب ڈویژن بانہال کی 32ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ حال ہی میں تعمیر کئے گئے سپورٹس سٹیڈیم بنکوٹ بانہال میں کھیلا جارہا ہے۔فوج کی طرف سے اس ٹورنامنٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو کھیل کود کے شعبے کی طرف راغب کرکے ان کے اندر چھپے ہنر کو ابھارنا ہے اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملک اور ریاست کی نمائندگی کر سکیں۔