بانہال میں فوج نے راشن تقسیم کیا

رام بن //کویڈ 19کے پیش نظر فوج نے ضلع رام بن کے دور افتادہ علاقہ بانہال میں ضرورت مندگوجر بکروال طبقہ میں مفت راشن تقسیم کیا اور لوگوں کو کویڈ سے بچنے کیلئے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کویڈ ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس کے متعلق آگاہ کریں ۔فوج کا کہنا تھا کہ 20کے قریب کنبوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی سرہنا کی ۔