بانہال میں فوجی کی خود کشی

بانہال//بانہال علاقے میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ یہ واقع منگل کو قریب چار بجے  چملواس بانہال میں قائم فوجی کیمپ میںپیش آیا ۔  پولیس نے خودکشی کرنے والے فوجی جوان کی شناخت 12 آر آرکے تیج پال سنگھ کے طور پر کی ہے، جو اتر پردیش کا رہنے والا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی لوازمات کے بعد لاش کو فوجی حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بانہال میں 174 CrPc کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔