بانہال/محمد تسکین/ بانہال علاقے میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طور اپنی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا۔ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔ اگرچہ فوجی جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی جوان کی شناخت28 سالہ آسنگپا مادر ولد پارا سپا مادر ساکن کرناٹک کے بطور ہوئی ہے جو آر سینٹر بانہال میں تعینات تھا۔
بانہال میں فوجی اہلکار کی خودکشی
