بانہال میں سات کلو گرام پوست برآمد، ایک گرفتار

رام بن// بانہال پولیس نے ہفتہ کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر واقع بانہال قصبے کے مضافاتی ٹی چوک میں سات کلو گرام پوست کے بھوسے کے ساتھ ایک راہگیر کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ ٹی چوک پر معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک راہگیر کو پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا ،جب اس کے سامان کی چھان بین کی گئی تو اس کے بیگ سے سات کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے راہگیر کی شناخت عبدالوحید وانی ولد محمد افضل وانی ساکنہ ڈولیگام بانہال کے بطور کی ہے۔