بانہال میں ریچھ اور گول میں تیندوے کے حملوں میں دوشہری زخمی

بانہال+گول // بانہال کے نزدیک ناگام پنچایت میں بدھ کی صبح ریچھ کے ایک حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے بانہال کے سب ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق رحمت اللہ خان 55 ولد کبیر خان ساکنہ ہالیمیدان پنچایت ناگام بدھ کی صبح اپنے گھر کے باہر کام کررہا تھا کہ اچانک ایک ریچھ اس پر حملہ آور ہوا جس کی وجہ سے رحمت اللہ خان کو سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر شدید زخمی آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کے شور شرابے کے بعد ریچھ نے رحمت اللہ خان کو خون میں لت پت وہاں ہی چھوڑ دیا اور وہاں سے نکل بھاگا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ وائلڈ لائف بانہال کی ایک ٹیم انچارج کنٹرول روم بانہال نجم الدین کی قیادت میں موقعہ پر واردات پر پہنچ گئی اور تب تک مقامی لوگوں نے زخمی کو فوری طور پر ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات نے اس بارے میں ضروری قانونی کارروائی کی ہے اور ریچھ کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ادھر گول میں تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔اگر چہ اس سے قبل کئی بارتیندوے کوعلاقے میں گھومتے پایاگیااورمال مویشی کوہلاک کیالیکن پہلی بارکسی انسان پرحملہ کیاگیا۔ دوپہرکوبائی پاس روڈ زوہدمحلہ کے نزدیک شوکت علی ساکن جاملان گول کوتیندوے نے حملہ کیاجس سے وہ شدید زخمی ہوا۔واقعہ کے بعدعلاقے میں کافی افراتفری کاماحول پیداہوا۔ زخمی کوفوری طورعلاج ومعالجہ کے لئے سی ایچ سی گول منتقل کیاگیاتاہم حالت بہتربتائی جارہی ہے۔لوگوں نے تیندوے کے حملے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی تیندے نے مال مویشی کوہلاک کیااورمحکمہ وانتظامیہ کوٹس سے مس نہیں۔ لوگوں نے مطالبہ کیاکہ جلداز جنگلی درندوں کوقابوکیاجائے ۔