بانہال // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم زون بانہال کی طرف سے ٹاؤن ہال بانہال میں ایک ایجوکیشن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں فورم چیئرمین فاروق احمد تانترے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر پر فورم چیرمین و دیگر مقررین موجودہ کوویڈ کے دوران تعلیم کو پہنچ رہے نقصان کی بھر پائی کے لئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق زونل ایجوکیشن پلانگ آفیسر محمد سلیم شاہ اور لیکچرر ارشاد احمد خان کو ان کی سبکدوشی پر ان کی عزت افزائی کی گئی اور محکمہ میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔اس موقع پر فورم چیئرمین نے کہا کہ کوویڈ کے دوران یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم کا، خیال کرتے ہوئے ان تک آن اور آف لائن تعلیم فراہم کرنے پر زور دیا ۔ اْنہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں زیادہ تر غریب والدین کے بچے زیر تعلیم ہیں اور ان کا مستقبل سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کے ہاتھ میں ہے ۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پہلے ہی ایک سال کے لاک ڈاون کے دوران زبردست نقصان ہوا یے اور اس نقصان کی بھر پائی کے لئے ہمیں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع ہر اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات کو بھی اْبھارا گیا جس میں 5 سالہ سروس کو ریکارڈ میں شامل کرنا ٹرانسفر پالیسی کو عملانے و دیگر مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ زون بانہال کے بیشتر رہبر تعلیم اساتذہ کے علاوہ دیگر ماہر تعلیم نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔