بانہال میں ایچ ڈی ایف سی بنک برانچ کا افتتاح

 
 بانہال // ایچ ڈی ایف سی بنک کی طرف سے پیر کو بانہال میں بنک برانچ کا افتتاح کیا گیا -اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا – جبکہ ان کے علاوہ تحصیلدار بانہال شفیق وانی و دیگر آفسران کے علاوہ مقامی معززین کی ایک اچھی تعداد بھی موجود تھی -بانہال میں نئی شاخ کے افتتاح کے بعد یہ بنک کی ریاست میں 74ویں بنک شاخ قائم کی گئی – ڈی ڈی سی رام بن اور بنک کے سٹیٹ ہیڈ زبیر اقبال ،کلسٹر ہیڈ اویس رحمان، افتخار احمد ،واجد تبسم ،شوکت نحوی و دیگر بنک آفسران نے مقامی معززین کی موجودگی میں بنک شاخ کا افتتاح کیا -اس موقع پر ڈی ڈی سی رام بن نے کہا کہ بنکوں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہی ڈیجٹیل انڈیا کاخواب پورا ہو رہا ہے -ا±نہوں نے کہا کہ بانہال کے علاقے میں ایک اور بنک برانچ کے قائم ہونے سے یہاں کے کاروباری طبقے و دیگر لوگوں کو مزید فائیدہ پہنچے گا -ا±نہوں نے کہا کہ بنکوں سے مختلف قسم کے قرضة جات ملنے سے بے روزگاری پر بھی کسی حد تک قابو پایا جا سکے گا -اس موقع پر بنک عہداران نے کہا کہ بانہال میں قائم شدہ یہ بنک برانچ بنک ممبئی برانچ کی طرز پر ہر قسم کی جدید سہولیات سے لیس ہے -ا±نہوں نے کہا کہ صارفین کو بہتر بنکنگ سہولیات پہنچانا ا±ن کی ترجیحات میں شامل ہیں -ا±نہوں نے کہا کہ گلوبل سطح پر اس بنک کی کارکردگی اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کر نے پر بنک کو ایک بہتر مقام حاصل ہے -ا±نہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بہتر سے بہتر بنکنگ سہولیات میسر رکھنے کے لئے وہ وعدہ بند ہیں -اس موقع پر تقریب میں دیگر بنک عملہ برانچ ہیڈ امتیاز بدر ،بیک اپ منیجر ماجد مسگر ،پرنسل بینکر منیب الرحمان و احسان ظہور کے علاوہ مقامی معززین اور دیگر آفسران بھی موجود تھے –