بانہال میں آگ، رہائشی مکان خاکستر

 
بانہال // بانہال میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں غلام محمد گنائی ولد حبیب اللہ گنائی ، نظیر احمد گنائی اور مشتاق احمد گنائی کے ایک مشترکہ رہائشی مکان لاکھوں روپئے کے مال واسباب سمیت خاکستر ہوگیا ہے۔ جمعرات کی دوپہر مرکزی جامع مسجد بانہال کے عقب میں پیش آیا ۔اس واردات میں محکمہ فائر سروس کی تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تاہم بعد میں محکمہ فائر سروس اور فوج کے فائر ٹینڈروں کی مشترکہ کوشش سے آگ پر قابو پایا گیا اور مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ واردات کے وقت دو کرایہ دار بھی اس مکان میں رہائش پذیر تھے۔ مکان مالک غلام محمد گنائی نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اْن کے چار لاکھ روپئے کی نقدی رقم اور لڑکی کی شادی کیلئے سونے کے زیورات اور دیگرتمام مال اسباب اس واردات میں راکھ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال حج بیت اللہ پر جا رہے ہیں لیکن پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات اورحج کیلئے رکھی گئی نقدی رقم بھی راکھ ہوگئی ۔