بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل | میںکار کوحادثہ، ڈرائیور زخمی

بانہال // منگل کی صبح بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل کے اندر ایک کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے اور اسے  میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منگل کی علی الصبح قریب سات بجے جموں سے سرینگر جانے والی تیز رفتار سویفٹ کار نمبرJK21C/3669 فورلین ٹنل کے اندر نصب ایگزاسٹ فین( دھواں خارج ہونے والے پنکھے) سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا ۔ ڈرائیور کی شناخت روشن لعل ولد ہیم راج ساکن سانبہ کے طور ہوئی ہے۔ بعد میں کار کو باہر کھینچا گیا اور پولیس سٹیشن بانہال میں ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔