محمد تسکین
بانہال// ایس ایچ او بانہال نعیم الحق متو کا یہاں سے تبادلہ ہوا ہے اور بانہال میں ان کے اعزاز میں ایک سادہ مگر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے علاؤہ معززین علاقہ اور سرکردہ پنچایتی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انسپکٹر منیر احمد خان کو پولیس سٹیشن بانہال میں بطور ایس ایچ او تعینات کئے جانے پر بھی ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ایس ایچ او بانہال نعیم احمد متو کے تبادلے پر جمعرات کو پولیس سٹیشن بانہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس تقریب میں پولیس افسر نعیم الحق کی بانہال میں تعیناتی کے دوران ان کے کام کی سراہنا کی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او بانہال نسار احمد خواجہ ، ایس ایچ او بانہال منیر احمد خان ، عام آدمی پارٹی لیڈر اور سرپنچ محمد الیاس وانی ، ڈی ڈی سی کونسلر کھڑی اور عآپ لیڈر فیاض احمد نائیک ، کانگریس کیڈر اور سرپنچ منیر احمد سوہل ، عاپ لیڈر اور سرپنچ شبیر احمد وغیرہ قابل ذکر تھے اور اس کے علاؤہ پولیس سٹیشن بانہال کے تمام افسران اور اہلکار بھی نعیم الحق متو کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہمیشہ قانون کی بالادستی قائم رکھنے والے پولیس آفیسر انسپکٹر نعیم الحق کی طرف سے اپنے دورانیہ کے دوران جو عوام دوست پولیسنگ کی گئی یے وہ قابل داد و تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شریف النفس پولیس افسر نے ہمیشہ ہی پولیس سے متعلقہ معاملات کو شفافیت اور غیر جانبداری اور مثبت رویہ سے اپنے انجام تک پہنچانے میں ہرممکن کوشش کی یے وہ اپنی قابلیت کی بنا پر کامیاب بھی رہے ہیں۔ عام لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ ایس ایچ نعیم الحق کے وقت میں تمام حالات مجموعی طور نہ صرف پر امن رہے بلکہ انہوں نے ذاتی کوشیشوں سے وقفے وقفے سے کئی معاملات کو موقع پر ہی حل کیا ہے اور عوام کی طرف سے بھی انہیں بھرپور تعاون پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کے دور میں پولیس سٹیشن بانہال کے حدود میں منشیات سمگلروں کی کمر توڑ دی گئی ہے جبکہ دیگر جرائم بھی قابو میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو سوجھ بوجھ سے ایسے عوام دوست طریقوں سے بڑے محتاط انداز میں پولیسنگ کام کرنے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ اس موقع پر جانے والے افسر نعیم الحق متو اور نئے ائے مقامی افسر منیر احمد خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاؤہ مقامی سوشل میڈیا پر بھی سابقہ ایس ایچ او بانہال نعیم الحق کے کام کی زبردست تعریفیں کی جارہی ہیں اور ان میں عوامی معاملات کو حل کرنے کی بہترین صلاحیت اور قابلیت کی بھی سراہنا کی جارہی ہے۔ اس کے علاؤہ نئے ایس ایچ او بانہال سے بہترین توقعات کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران گول سے بانہال تبدیل کئے گئے بانہال کے مقامی اور اہل افسر انسپکٹر منیر احمد خان نے جمعرات کے روز ایس ایچ او بانہال کے طور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔