نیوز ڈیسک
بانہال// نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے ماہ کے دوران غیر طے شدہ بجلی کی کٹوتی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پورے رام بن ضلع خاص طور پر بانہال، گول، رام بن، بٹوت اور اس سے دور دراز علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سامنا ہے۔بانہال اور اس سے ملحقہ علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ مختلف دیہات کو بجلی کی غیراعلانی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ PDD بجلی کے شیڈول پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ بار بار بجلی کی کٹوتی نے لوگوں کی زندگیوں کے لیے حالات کو دگرگوں بنا دیا ہے۔ ان دیہاتوں میںانہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صورتحال بد سے بدتر ہوتی چلی گئی ہے کیونکہ شام کے اوقات میں بجلی کی کٹوتی زیادہ ہوتی ہے اور اسے بڑھایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانہال اور اس سے دور دراز علاقوں کو بجلی کے بدترین بحران کا سامنا ہے جس نے لوگوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔جموں و کشمیر انتظامیہ کو اس کے دعووں اور یقین دہانیوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے رمضان کے مہینے میں عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن
رمضان کے دوران غیر طے شدہ کٹوتیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور زمینی حقائق حکام کے دعوے جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ شاہین نے اس معاملے پر اعلیٰ حکام سے فوری توجہ دینے اور بجلی کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔